جکارتہ۔۔۔ انڈونیشیا کی 2اہم یونیورسٹیوں نے طالبات کے نقاب کرنے پر پابندی عائد کر دی ۔نقاب کرنے کی سب سے پہلی پابندی انڈونیشیا کے ثقافتی شہر یوگ یاکارتا کی ایک بڑی سرکاری یونیورسٹی میں عائد کی گئی ہے۔ اس یونیورسٹی کے چانسلر کا کہنا ہے کہ انہیں اعتدال پسند اسلام کو فروغ دینے کی ہدایت کی گئی ہے۔ گزشتہ برس جاوا حکومت نے ایک کلاس روم میں بیٹھی بانقاب لڑکیوں کی ایک تصویر وائرل ہونے کے بعد اْسے تعلیمی اداروں میں یونیفارم کے ملکی ضوابط کے منافی قرار دیا تھا۔