Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ویوو ایکس 21 انیس مارچ کو متعارف ہو گا

چینی اسمارٹ فون کمپنی ویوو رواں ماہ دو اسمارٹ فون متعارف کرانے جا رہی ہے جس میں ویوو ایکس 21 اور ویوو وی 9 شامل ہیں۔ویوو ایکس 21 کو 19 مارچ کو باقاعدہ متعارف کرایا جائے گا۔ کمپنی نے اس حوالے سے تقریب کے دعوت نامے بھی جاری کر دیئے ہیں۔ فون میں ممکنہ طور پر 6.43 انچ سپر امولڈ ڈسپلے ، قالکوم اسنیپ ڈریگن پروسیسر ، 4 جی بی ریم ، 64 جی بی اسٹوریج اور 3245 ملی ایمپئیر آورز کی بیٹری دی جائیں گی۔ فون کی پشت پر ڈوئل کیمرہ سیٹ اپ دیا جائے گا جبکہ فرنٹ کیمرہ 12 میگا پکسل کا ہوگا۔ انڈر ڈسپلے فنگر پرنٹ سکینر کو بھی فون کا حصہ بنایا جائے گا۔ فون کی قیمت سے متعلق تاحال کوئی تفصیلات سامنے نہیں آئی ہیں۔

شیئر: