ماسکو۔۔۔روس کے صدر ولادی میر پو ٹن نے کہا ہے کہ امریکہ کے صدارتی انتخاب میں روس نے نہیں شاید یہودیوں نے دخل اندازی کی ہے۔اتوار کو نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوںنے امریکی عام انتخابات میں روس کے ملوث ہونے کی ایک مرتبہ پھر تردید کرتے ہوئے کہا کہ انتخابات میں روسیوں نے نہیں یہودیوںنے مداخلت کی ہے۔ممکن ہے مداخلت کرنیوالوں کے پاس گرین کارڈ ہو یا امریکہ نے اس کام کے لیے انہیں رقم دی ہو۔امریکی انتخابات میں فرد جرم کا سامنا کرنے والے 13 روسی شہریوں کے حوالے سے صدر پو ٹن نے کہا کہ انہیں اسکی کوئی پروا نہیں کیونکہ وہ روسی حکومت کا حصہ نہیں تھے۔ جب تک کسی نے روسی قوانین کی خلاف ورزی نہ کی ہو روس کی حکومت اسے سزا نہیں دے سکتی۔روس میں کئی مشہور لوگ ہیں لیکن وہ ریاستی نمائندے نہیں اور گرفتار روسی بزنس مین حکومت کا حصہ نہیں ۔