Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جیل میں موبائل فون سپلائی کرنےوالوں کو سزا کی سفارش

دمام ..... پراسیکیو شن جنرل نے رشوت لیکر مشرقی ریجن کی جیل میں موبائل فون فراہم کرنے والے ملزمان کے خلاف 10 برس قید اور 10 لاکھ ریال جرمانے کی سزا کی سفارش کی ہے ۔ عکاظ اخبار نے اپنے ذرائع کے حوالے سے لکھا ہے کہ دمام کی جیل میں نجی کمپنی کے اہلکار اور کیفے ٹیریا میں کے ملازم نے جیل قواعد کی خلاف ورزی کرتے ہوئے 2 قیدیوں کو 6 موبائل فون فراہم کئے تھے ۔ ملزمان نے موبائل فون فراہم کرنے کے لئے 48 ہزار ریال رشوت کے طور پر وصول کئے تھے ۔ جنرل پراسیکیوشن کی جانب سے ملزمان کے خلاف سخت تادیبی کارروائی کی سفارش کرتے ہوئے کہا ہے کہ جیل کے قواعد کو کسی طرح پامال نہیں کیاجانا چاہئے ۔ ملزمان نے رشوت لیکر جو کام کیا ہے اس کی سزا انہیں ہر حال میں ملنا چاہئے ۔ 

شیئر: