قانون کی پاسدار ی اور پولیس اہلکارکے کارناموں سے آگاہ کیا گیا
جدہ ( ارسلان ہاشمی ) قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے عالمی یوم شہری دفاع کے موقع پر طلباءمیں آگاہی مہم شروع کی گئی ۔ ریاض ریجن کے پولیس ترجمان نے اردو نیوز کو بتایا کہ پولیس اوراسپیشل ٹاسک فورس کی جانب سے طلباءمیں قانون کا پاسداری اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کامیابی کو اجاگر کرنے کےلئے عالمی یوم شہری دفاع کے موقع پر اسکولوں میں خصوصی اسٹالز لگائے گئے ۔ پولیس اور اسپیشل ٹاسک فورس کی جانب سے مشترکہ مہم کے دوران لگائے گئے اسٹالز پر مجرموں سے برآمد ہونےوالا اسلحہ اور مختلف اشیاءرکھی گئی تھیں ۔ پولیس اہلکاروں نے مہم کے دوران اس بات پر زور دیا کہ قانون کے احترام سے معاشرے میں امن قائم ہو تا ہے اورجس معاشرے میں امن ہو وہ ترقی کرتا ہے ۔ طلباءکو مجرموں کے انجام اور جرائم کے بارے میں بھی بتایا گیا ۔ طلباءنے مجرموں سے برآمد ہونے والا اسلحہ اور دیگر سامان بھی دیکھا ۔ آگاہی مہم میں اسپیشل ٹاسک فورس کے اہلکاروں نے طلباءکو اپنی کامیابی کے واقعات بھی بتائے۔