نیوزی لینڈ ویمنز کا ویسٹ انڈیز کو ہرا کر سیریز میں کلین سویپ
کرائسٹ چرچ:نیوزی لینڈ ویمنز نے تیسرے اور آخری ون ڈے میچ میں ویسٹ انڈیز ویمنز کو 205 رنز کے واضح فرق سے ہرا کر سیریز کلین سویپ کر لی۔ کرائسٹ چرچ میں کھیلے گئے میچ میں نیوزی لینڈ ویمنز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 310 رنز بنائے۔ کپتان سوزی بیٹس نے 89،سوفی ڈیوائن نے ناٹ آوٹ 73 اور سیتھرویٹ نے 69 رنز بنائے۔ ڈوٹن نے 2وکٹیں حاصل کیں۔ ویسٹ انڈیز ویمنز مطلوبہ ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی اور پوری ٹیم 34.5 اوورز میں صرف 105 رنز بناکر آوٹ ہوگئی۔ کپتان ا سٹیفنی ٹیلر 26 رنز کے ساتھ ٹاپ ا سکورر رہیں ان کے علاوہ ویسٹ انڈیز ویمنز ٹیم کی کوئی بیٹر بہتر کارکردگی کا مظاہرہ نہ کرسکی۔ سوفی ڈیوائن کو میچ کی بہترین پلیئر قرار دیا گیا۔