Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کراچی کنگز کے کپتان عماد وسیم تندرست ہیں

 
دبئی: پی ایس ایل کے اب تک کے سب سے سنسنی خیز اور دلچسپ میچ میں جہاں لاہورقلندرز نے کامیابی حاصل کی کراچی کنگز کے کپتان وسیم عماد کو اسپتال پہنچا دیا۔ عماد وسیم بولر محمد عامر کی گیند پر لاہور قلندر ز کے سہیل خان کا کیچ لیتے ہوئے پیچھے کی جانب گر گئے تھے اور ان کا سر زمین سے ٹکرا گیا تھا۔ وہ کیچ لینے میں تو کامیاب ہو گئے تاہم جب ساتھی کھلاڑی انہیں مبارکباد دینے کیلئے لپکے تو وہ گراونڈ سے اٹھ نہ سکے جس کے فوری بعد انہیں اسٹریچر پرڈال کر گراونڈ سے باہر لیجایا گیا اور ڈاکٹرز کی جانب سے فوری طبی امداد کے بعد اسپتال منتقل کر دیاگیا۔ کراچی کنگز کے کوچ مکی آرتھر کا کہنا تھا کہ عماد وسیم کسی طرح کی انجری کا شکار نہیں ہوئے ، وہ اب قدرے بہتر محسوس کر رہے ہیں مگر اسپتال میں معمول کے مطابق ڈاکٹرز کی زیر نگرانی رہیں گے۔ تاہم سی ٹی اسکین کے بعد مزید وضاحت ہوگی۔ ٹیم اونر سلمان اقبال کا کہنا تھا کہ عماد وسیم کو اسپتال میں دیکھ کر آرہا ہوں اللہ کا شکر ہے اب وہ بہتر ہیں۔ عماد وسیم مضبوط اعصاب کے مالک ہیں اورتیزی سے صحت یاب ہورہے ہیں۔لاہور قلندرز نے سپر اوور میں شکست دے کر ایونٹ کے روایتی حریف کراچی کنگز کیلئے پلے آف مرحلے میں پہنچے کےلئے مشکلات پیدا کردی ہیں۔

شیئر: