Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کراچی کنگز کے کپتان عماد وسیم بھی انجری کا شکار

 
لاہور:پاکستانی کرکٹ ٹیم کے آل راونڈر عماد وسیم گھٹنے کی انجری کا شکار ہوگئے۔ عماد وسیم کو حال ہی میں پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) تھری کےلئے کراچی کنگزکا کپتان منتخب کیا گیا ہے۔ انجری کے باعث ڈاکٹرز نے انہیں ایک ماہ تک آرام کا مشورہ دیا اور لاپروائی برتنے سے منع کیا ہے، جس کے باعث عماد وسیم اب نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ میں شرکت نہیں کر سکیں گے۔ یہ واضح نہیں کہ عماد وسیم کس طرح اس انجری کا شکار ہوئے ۔عماد وسیم کے علاوہ قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر عثمان شنواری بھی کمر میں انجری کا شکار ہیں اور انہیں مکمل طور پر فٹ ہونے میں 4 سے 6 ماہ کا عرصہ لگ سکتا ہے۔عماد وسیم پاکستان کےلئے 30 ون ڈے اور 25 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز کھیل چکے ہیں۔وہ 2007 میں انگلینڈ کا دورہ کرنے والی پاکستان انڈر 19 ٹیم کے کپتان تھے۔

شیئر: