Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

انوشکا اخبار میں فرضی انٹرویو پر برہم

بالی وڈ کی مشہور اداکارہ انوشکا شرما اپنی شہرت کے باعث یوں تو پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا کی خبروں میں رہتی ہیں مگر اپنے ایک انٹرویو پر انوشکا ہندوستان کے مقامی اخبار پر سخت برہم ہیں۔ انوشکا شرما کے شوہر کےساتھ ایک تصویر کو سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر کافی شہرت ملی اخبار نے ان کی اس تصویر سے ایک انٹرویو چھاپ ڈالا۔انوشکا شرما کا کہنا ہے کہ انہوں نے کسی اخبار کو کوئی انٹرویو نہیں دیا۔ اخبار نے فرضی انٹرویو چھاپاہے۔وہ اس انٹرویو پرحیران ہیں۔ انوشکا شرما نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اخبار انتظامیہ کے خلاف سخت برہمی کا اظہار بھی سامنے آیاہے۔
 

شیئر: