Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ہوشیار: کوہلی کے بیٹ سے کھیل رہی ہوں، ڈینی ویٹ

 لندن:انگلینڈ کی خاتون کرکٹر ڈینی ویٹ نے کہا کہ ہے کہ ہندوستانی ٹیم کے موجودہ کپتان ویرات کوہلی کی جانب سے تحفے میں ملنے والا بیٹ ان کےلئے بہت اچھا ثابت ہوا اور اب وہ اسی سے کھیل رہی ہیں۔ اس بیٹ کے تحفے کے طور پر ملنے کے بارے میں ڈینی نے کہا کہ یہ تحفہ اس وقت ملا جب2014 میں ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے دورہ انگلینڈ کے موقع پر ڈربی میں ویرات کوہلی سے ملاقات ہوئی تھی۔ اسی برس کے آغاز میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں ویرات کوہلی نے جنوبی افریقہ کے خلاف شاندار بیٹنگ کی، میں نے سوشل میڈیا پر ویرات کوہلی کو شادی کی پیشکش کرتے ہوئے کہا کہ”کوہلی مجھ سے شادی کرلو“۔ یہ پیغام دنیا بھر میں مقبول ہو گیا۔ ڈینی بتاتی ہیں کہ جب ڈربی میں ملاقات ہوئی تو ویرات کوہلی نے کہا کہ تمہیں ایسا نہیں کرنا چاہئے تھا لوگ ایسی چیزوں پرسنجیدہ ہوجاتے ہیں۔ جس پر میں نے کوہلی سے معذرت کرلی جس کے بعد کوہلی نے اپنا ایک بیٹ مجھے تحفے میں دیدیا۔انہوں نے بتایا کہ جس بیٹ سے میں پہلے کھیلا کرتی تھی اور پہلی ٹی ٹوئنٹی سنچری بھی بنائی وہ اب ٹوٹ چکا ہے، اس لئے اب کوہلی کے بیٹ سے کھیل رہی ہوں۔ انگلش ویمنز کرکٹ ٹیم نے اس ماہ کے آخر میں ہند میں3ملکی سیریز کھیلنی ہے جس کی تیسری ٹیم آسٹریلیا ہوگی۔ ڈینی ویٹ نے حریف ٹیموں کو خبردار کیا ہے کہ وہ اس سیریز میںویرات کوہلی کے بیٹ کے ساتھ کھیلیں گی۔

شیئر: