اکشے کھنہ کا منفرد اندا ز
بالی وڈ اداکار اکشے کھنہ اگلی فلم میں منفرد انداز میں دکھائی دیں گے۔ ہندوستانی خبروں کے مطابق اداکار اکشے کھنہ کو نئی بالی وڈ فلم 'ایکسیڈینٹل پرائم منسٹر' میں کاسٹ کیاگیاہے۔ اس فلم میں وہ سنجے بارو نامی ایک عمر رسیدہ شخص کا کردار نبھائیں گے۔ اپنے نئے فلمی روپ میں اکشے کی ایک تازہ تصویر بھی سامنے آئی ہے۔ وہ اس روپ میں منفرد انداز میں منہ میں سگار لئے دکھائی دے رہے ہیں۔ ' ایکسیڈینٹل پرائم منسٹر'میں اکشے کےساتھ اداکار انوپم کھیر ہندوستان کے سابق وزیراعظم منموہن سنگھ کا کردار ادا کررہے ہیں۔