ابوظبی:رہائشی ٹاور سے 3سالہ بچی گرکر جاں بحق
ابوظبی: ابوظبی کے ایک رہائشی ٹاور سے 3سالہ بچی گرکر جاں بحق ہوگئی۔ ابوظبی پولیس کے مطابق بچی ٹاور کی 12ویں منزل سے اس وقت گری تھی جب وہ اکیلی کھیل رہی تھی۔واقعہ منگل کودوپہر کے ایک بجکر36منٹ پیش آیا۔
اطلاع ملتے ہی پولیس کے اہلکار موقع پر پہنچ گئے اور تفتیش کا آغاز کردیا۔ گرنے والی بچی کا تعلق عرب ملک سے تھا۔پولیس نے ٹاوروں میں رہائش اختیار کرنے والے جوڑوں کو تاکید کی ہے کہ وہ بچوں کو پر خطر مقامات پر تنہا نہ چھوڑیں۔
امارات کی مزید خبریں پڑھنے کے لئے یہاں کلک کریں