دبئی:1.19بلین درہم مالیت کی جعلی اشیاءتلف
دبئی: صارفین کے حقوق کا تحفظ کرنے والی کمیٹی نے گزشتہ سال مجموعی پر1.19بلین درہم کا جعلی سامان تلف کیا۔ 26.2ملین مختلف جعلی اشیاءتلف کی گئیں۔ کمیٹی نے کہا ہے کہ 2017ءکے مقابلے میں 2016ءکے دوران مجموعی طور پر 1.16بلین کا جعلی سامان تلف کیا گیا تھا۔
صارفین کے حقوق کا تحفظ کرنے والی کمیٹی نے کہا ہے کہ وہ دبئی کی تمام مارکیٹوں میں تفتیشی دورے کرکے اس بات کو یقینی بناتی ہے کہ وہ فروخت ہونے والی مختلف اشیاءاصلی ہوں۔ معروف کمپنی کے برانڈ کے نام پر جعلی اشیاءضبط اور بعد ازاں تلف کی جاتی ہیں۔اس طرح کی دھوکہ دہی کرنے والے تاجروں کے خلاف کارروائی کی جاتی ہے اور ان پر جرمانے عائد کئے جاتے ہیں۔