Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایتھنز: ریفری کو دھمکی مہنگی پڑ گئی، فٹبال لیگ معطل

 
ایتھنز:یونان کی فٹبال لیگ کے ایک میچ میں کلب کے روسی مالک کی جانب سے مسلح ہوکر میدان میں آنے اور ریفری کو دھمکانے کے واقعے کے بعد منتظمین نے لیگ معطل کردی۔ پاوک کلب اور آئک ایتھنز کے درمیان میچ کے آخری لمحات میں پاوک کے کھلاڑی کا گول ریفری نے منظور نہیں کیا تھا جس پر کلب کا مالک ایوان سیویڈس ہولسٹرمیں ریوالور لگائے گراونڈ میں داخل ہوگیا تھا اور اس نے ریفری کو موت کی دھمکی دیتے ہوئے کہا تھا کہ خود کو مردہ سمجھو، اس کے ساتھ مخالف کلب کے کوچ اور منیجر سے بھی الجھنے کی کوشش کی تھی۔ بعد ازاں اس گول کو درست قرار دے کر پاوک کو فاتح بنا دیا گیا تاہم لیگ حکام اور وزارت کھیل کی جانب سے واقعے کا نوٹس لینے کی وجہ سے مکمل تحقیقات تک لیگ معطل کردی گئی ہے جبکہ ایوان سیویڈس کے وارنٹ بھی جاری کر دئیے گئے ہیں۔

شیئر: