ممبئی..... ٹرمپ انتظامیہ کے اقتدار سنبھالنے کے بعد ہند سے امریکہ جانے والے ہندوستانی طلباءکی تعدا د 2016ءسے اب تک 27فیصد کم ہوگئی ہے۔ یہی حال چین کا بھی ہے جہاں کے طلباءکی امریکہ آمد کم ہوگئی۔ 30ستمبر 2017ءکو ختم ہونے والے سال کے اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ سال کے مقابلے میں یہ تعداد 16فیصد کم ہوئی۔ اس دوران صرف 4.21لاکھ طلباءکو امریکہ کے ویزے جاری کئے گئے جبکہ اس سے گزشتہ سال 5.02لاکھ طلباءکو ویزے جاری ہوئے تھے۔ یہ بات امریکی محکمہ خارجہ کے جاری کردہ اعدادوشمار سے معلوم ہوئی۔