Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شام، افغانستان سے زیادہ محفوظ ہے ،جرمن جماعت

برلن ۔۔۔جرمنی کی دائیں بازو کی سیاسی جماعت’ ’آلٹرنیٹیو فار ڈوئچ لینڈ‘ ‘نے کہا ہے کہ شام افغانستان کے مقابلے میں زیادہ محفوظ مقام ہے اس لئے شامی مہاجرین کو ان کے وطن واپس بھیجا جا سکتا ہے۔ اے ایف ڈی کے ایک اہم رکن پارلیمان بیرنڈ باؤمان کے مطابق اگر جرمنی افغان مہاجرین کو واپس ان کے ملک بھیج سکتا ہے تو یہ بات سمجھ سے بالا تر ہے کہ شامی افراد کو ان کے ملک واپس کیوں نہیں بھیجا جا سکتا۔واضح رہے کہ جرمنی کی مہاجرین اور مسلمان مخالف اس تنظیم کے بعض ارکان پارلیمان نے گزشتہ ہفتے ذاتی طور پر شام کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا تھا۔

شیئر: