Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ہندوستانی بولر محمد شامی کے خلاف پولیس کارروائی

کولکتہ: پولیس نے فاسٹ بولر محمد شامی کے خلاف کارروائی تیز کرتے ہوئے ان کا موبائل فون قبضے میں لے لیا۔ یہ وہی موبائل ہے جس کے بارے میں کرکٹر کی اہلیہ حسین جہاں نے دعویٰ کیاکہ وہ اس سے غیرعورتوں سے رابطہ کرتے تھے، انھیں یہ موبائل شامی کی بی ایم ڈبلیو گاڑی سے ملا تھا، جس کی وجہ سے ان میں لڑائی شروع ہوئی ۔پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ اس موبائل کو فورنسک ٹیسٹ کیلئے بھیجا جائےگا۔ اس میں استعمال ہونے والے نیٹ ورک اور مختلف ایپس کا بھی جائزہ لے کر یہ جاننے کی کوشش ہوگی کہ شامی کے کس کس سے رابطے تھے۔ دوسری جانب محمد شامی کی اہلیہ حسین جہاں ایک رپورٹر سے الجھ پڑیں جس نے ان پر کیمرہ توڑنے کا الزام عائد کردیا۔اپنے خاوند پر الزامات کی بھرمار کرنے والی حسین جہاں کی ایک ویڈیو سامنے آئی جس میں کچھ رپورٹرز اور کیمرہ مینز کو ان کے پیچھے جاتا ہوا دکھایا گیا ہے،جس پر وہ بعد میں غصے میں آجاتی ہیں اور گاڑی میں بیٹھتے ہوئے ان کی ایک رپورٹر کے ساتھ بحث بھی ہوتی ہے مگر یہ واضح نہیں ہوسکا کہ انھوں نے مذکورہ رپورٹر کا کیمرہ توڑ ا یا نہیں۔

شیئر: