بریدہ.... سعودیہ ایئر لائن مسافروں کی سہولت کےلئے نئی سروس کا آغازکر دیا ۔ سبق نیوز کے مطابق نئی شروع کی جانے والی سروس تمام درجوں کے مسافروں کےلئے فراہم کی جائے گی ۔ ابتدائی طور پر جدہ کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر شروع کی جا رہی ہے جس کے ذریعے ائیر لائن کے اہلکارٹیبلیٹ کے ذریعے مسافروں کو سامان کے ٹیگز اور دیگر خدمات فراہم کریں گے ۔ ایئر لائن جلد ہی اپنے اہلکاروں کو متحرک پرنٹر ز بھی فراہم کر ے گی تاکہ مسافروں کو انکے سامان کے ٹیگیز فوری طور پر پرنٹ کرکے دے سکیں ۔ واضح رہے اس وقت یہ سروس جدہ اور پیرس ایئر پور ٹ پر فراہم کی گئی ہے جبکہ دبئی میں جلد شروع ہو گی ۔ ریاض اور دیگر ہوائی اڈوں پر بھی اس سروس کا آغاز جلد کیا جائیگا۔