شاہ سلمان امدادی مرکز کیجانب سے یمن میں کھجوروں کی تقسیم
عدن .... شاہ سلمان امدادی سینٹر کیجانب سے یمن میں متاثرین کےلئے بھیجی جانے والی کھجوریں تقسیم کی گئی ۔ سعودی خبر رساں ایجنسی سے گفتگو کرتے ہوئے امدادی مرکز کے ریجنل ڈائریکٹر نے بتایا کہ یمن کے شہر حضرموت میں کھجوروں کے 1300 کارٹن 7800 افراد میں تقسیم کئے گئے ۔ تقسیم کی جانے والی کھجوروں کی شپمنٹ 168 ٹن تھی ۔ اب تک یمنی متاثرین کےلئے شاہ سلمان امدادی مرکز کے تحت متعدد اشیائے جن میں ادویات ، اشیائے خورونوش اور انسانی بنیادی ضرورت کی چیزیں تقسیم کی جاچکی ہیں جن کا سلسلہ جاری ہے ۔