Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اجے دیوگن نے کپل شرما سے بدلہ لے لیا

بالی وڈ اداکار اجے دیوگن نے کپل شرما پر اپنا غصہ اتارتے ہوئے ان سے ایک سال پرانا بدلہ لے لیا۔ گزشتہ برس اجے اپنی فلم کی تشہیر کے لئے ’دی کپل شرما شو‘ پر پہنچے لیکن گھنٹوں انتظار کے بعد جب کپل سیٹ پر نہیں آئے تو اجے دیوگن غصے میں وہاں سے چلے گئے۔سوشل میڈیا پر ایک وڈیو وائرل ہورہی ہے جو دراصل کپل شرما کے نئے کامیڈی شو کی ہے۔ وڈیو میں کپل شرما اجے دیوگن کو فون کرکے اپنے شو پر مدعو کرنا چاہتے ہیں تاہم اجے دیوگن انہیں بالکل اسی طرح انتظار کراتے ہیں جس طرح کپل نے انہیں کرایا تھا۔ جس پر کپل شرمندہ لہجے میں کہتے نظر آرہے ہیں کہ میں اتنا بھی برا نہیں ہوں میرا وقت برا تھا اب پچھلی تمام باتوں کو بھول جائیں۔واضح رہے کہ کپل شرماکا نیا مزاحیہ شو”فیملی ٹائم ود کپل شرما“ نجی چینل سے آن ایئر ہوگا تاہم ابھی شو کے نشر ہونے کی حتمی تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیا ۔
 

شیئر: