راہول رائے کی بالی وڈ میں واپسی
ماضی کے مشہور بالی ووڈ اسٹار راہول رائے دوبارہ فلموں میں لوٹ رہے ہیں۔ اداکار راہول رائے کئی برس انڈسٹری سے دور رہنے کے بعد فلم ' ویلکم ٹو دی رشیا' سے بڑے پردے پر دکھائی دیں گے۔راہول ہدایتکار نتین گپتا کی نئی فلم میں بڑے پردے پر آنے کیلئے کافی پرجوش ہیں۔اس فلم میں وہ روسی نژاد ہندوستانی شخص کا کردار ادا کررہے ہیں۔90 کی دہائی کے مشہور ادکار راہول رائے کئی فلموں میں اداکاری کر چکے ہیں۔ فلم 'عاشقی' ان کی وجہ شہرت بنی۔ وہ کافی عرصے سے سیاست سے وابستہ ہیں اور فلموں سے دور رہے ہیں۔