22سالہ سکھ نوجوان کیلئے پگڑی مسئلہ بن گئی
لندن ..... یہاں ایک سکھ طالب علم کیلئے اس وقت پگڑی بڑا مسئلہ بن گئی جب وہ ایک ریستوران میں داخل ہوا تو لوگوں نے اسے عجیب نظروںسے دیکھا کیونکہ اس نے اپنے عقیدے کے مطابق پگڑی باندھی ہوئی تھی مگر اسے یہ پتہ نہیں تھا کہ یہ پگڑی ہر جگہ قابل قبول نہیں ہوسکتی۔ چنانچہ ریستوران کے مینجر نے اسے کہا کہ وہ پگڑی پہن کر اس ریستوران میں نہیں بیٹھ سکتا کیونکہ قانون کے مطابق کسی کو بھی اس بات کی اجازت نہیں کہ وہ پگڑی ، ٹوپی یا ہیٹ پہن کر ریستوران میں بیٹھے۔ یہ تینوں چیزیں مذہبی علامات میں شمار ہوتی ہیں جسکی وجہ سے لوگوں میں تفرقہ پیدا ہوتا ہے او ریہ چیزریستوران انتظامیہ کو قبول نہیں۔ مجبوراً22سالہ امرت سنگھ کو ریستوران سے جانا پڑا۔ یہ واقعہ ناٹنگھم شائر کے علاقے میں پیش آیا۔ بعد میں اس نے صحافیوں سے بات چیت میں کہا کہ اسے احساس ہونے لگا ہے کہ اس کے عقیدے اور یقین کی وجہ سے ہدف بنایا گیا ہے۔