Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

باراک اوباما کے زیر استعمال رہنے والی میز ہمیشہ کیلئے محفوظ کردی گئی

ہنوئی.... ویتنامی دارالحکومت ہنوئی میں ایک ریستوران نے سابق امریکی صدر باراک اوباما کے زیر استعمال رہنے والی میز کو ہمیشہ کیلئے محفوظ کرلیا ہے۔ کہا جاتا ہے کہ صدر اوباما ویتنام کے ذاتی دورے کے دوران ریستوران کے پاس سے گزرے تھے اور یہاں بیٹھ کرکچھ کھایا تھا۔ اس کے بعد سے یہ میز سب کی توجہ کا مرکز رہی اور ہر شخص اس پر بیٹھ کر اپنی تصاویر بنوانا ضروری سمجھنے لگا جس سے میز خراب ہونے کا احتمال پیدا ہوگیا اوراسی وجہ سے ریستوران انتظامیہ نے سابق امریکی صدر کی اس یادگار آمد کو مزید یادگار بنانے کیلئے ان کے زیر استعمال رہنے والی میز کو ہمیشہ کیلئے محفوظ کرلیا ہے اور اسکے گرد شیشے کی دیوار کھڑی کردی ہے جبکہ تاریخی میز پر وہ چھری کانٹے اور دیگر اشیاءبھی نظر آتی ہیں جو صدر اوباما نے استعمال کئے تھے۔ اس موقع پر امریکہ کے مشہور سیلیبریٹی شیف انتھونی بوڈین بھی ساتھ تھے۔ ریستوران انتظامیہ کا کہنا ہے کہ انکے یہاں آنے والا ہر غیر ملکی سیاح یہی سوال کرتا ہے کہ صدر اوباما کس میز پر بیٹھے تھے۔ اتنے لوگو ںکو سوال کا جواب دیکر مطمئن کرنا آسان نہیں تھا اسلئے انہوں نے اسے ایک کونے میں محفوظ کردیا تاکہ لوگ اسے دور سے دیکھیں اور ان دنوں کو یاد کریں جب باراک اوباما امریکہ کے صدر تھے۔ تصویر میں نظرآنے والی میز تو لکڑی کی نظر آتی ہے مگر وہ جس اسٹول پر بیٹھے تھے وہ پلاسٹک کی تھی۔

شیئر: