Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پیرو میں 3انگلیوں والی حنوط شدہ مخلوق

پیرو ..... ماہرین آثار قدیمہ کی ایک ٹیم نے ایسی حنوط شدہ چند مخلوق کا پتہ لگایا ہے جنکی صرف 3انگلیاں ہیں اور انکی انگلیاں جبڑوں سے متصل نظر آتی ہیں۔ اس عجیب و غریب ممی پر مقامی سائنسدانوں نے کئی تجربات کئے اور حقیقت جاننے کی کوشش کی۔ آخر سینٹ پیٹرز برگ یونیورسٹی کے شعبہ کمپیوٹر سائنس اور بائیو فزکس کے پروفیسر ڈاکٹر کانسٹنٹائن کروٹیکوف نے اس بات کا دو ٹوک اعلان کردیا کہ یہ ممی دوسری دنیا یا نامعلوم دنیاسے تعلق رکھتی ہے۔ مگر سائنسدانوں کی اکثریت ا ن خیالات کو رد کرتی ہے۔ اس ممی کی سب سے حیرت انگیزچیز یہ ہے کہ اسکی تین انگلیاں ہیں اور وہ بھی جبڑے سے متصل ہیں۔ واضح ہو کہ ڈاکٹر کروٹوکوف اس سے قبل بھی کئی متنازعہ سائنسی بیانات دے چکے ہیں۔ 2008ءمیں جب انہوں نے ایک ایسا کیمرہ ایجاد کرنے کا دعویٰ کیا تھا جو انکے مطابق روح کی تصویر بھی اتار سکتاتھا تاہم انکے اس دعوے کا اچھا خاصا مذاق ا ڑایا گیا اور کسی نے انکے دعوے کو تسلیم نہیں کیا۔ اب انکا نیا دعوی سائنسدانوں کیلئے کتنا قابل قبول تھاچند ماہ بعد بھی اسکا اندازہ ہوجائیگا۔

شیئر: