مکہ مکرمہ .... ریجنل بلدیہ کے نگران ممدوح عراقی کا کہنا ہے کہ تفتیشی ٹیموں میں 1200 کلوگرام غیر معیاری گوشت اورمچھلی تلف کر دی ۔ عکا ظ اخبار سے گفتگو کرتے ہوئے ممدوح نے مزید کہا کہ بلدیہ کی تفتیشی ٹیم کو اطلاع ملی تھی کہ مکہ مکرمہ کے علاقے الشوقیہ کے حراج میں مضر صحت گوشت فروخت کیا جارہا ہے ۔ اطلاع ملتے ہی بلدیہ کی تفتیشی ٹیموں نے مذکورہ مقام پر چھاپا مارا جہاں سے بڑی مقدار میں غیر معیاری گوشت اور مچھلی برآمد کر لی گئی جسے حفظان صحت کے اصولو ں کی خلاف ورزی کرتے ہوئے اسٹور کیا گیا تھا ۔ ضبط کیا جانے والا گوشت اور مچھلی کوتلف کر دیا گیا جو انسانی استعمال کے قابل نہیں تھے ۔ ان دکانوں پر جرمانے بھی عائد کئے گئے جہاں یہ گوشت فروخت کیا جارہا تھا ۔