Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شیشہ پینے سے sol بیماری نہیں لگتی،وزارت صحت

ریاض .... وزارت صحت کا کہنا ہے کہ  " SOL " نامی کوئی وائرس نہیں جس کے بارے میں کہاجا رہا ہے کہ یہ " شیشہ" پینے سے منتقل ہو تاہے ۔ سبق نیوز نے وزارت صحت کے حوالے سے کہا ہے کہ سوشل میڈیا پر پھیلائی جانے والی افواہیں بے بنیاد ہیں جن میں کہا جا رہا ہے کہ شیشہ پینے سے sol نامی بیماری پیدا ہو تی ہے جس کا علاج ابھی تک دریافت نہیں ہوا ۔ وزارت صحت کا کہنا ہے کہ اس قسم کی بیماری کا کوئی وجود نہیں نہ ہی شیشہ پینے سے ایسا کوئی مرض لاحق ہو تا ہے ۔ 
 

شیئر: