ضمنی انتخابی نتائج سے وسیع تر اتحاد بننے کے امکانات روشن
لکھنو .... پھولپور اور گورکھپور میں ضمنی انتخابات کے جو نتائج برآمد ہوئے ہیں اور جس میں ایس پی اور بہو جن پارٹی کی شراکت کو جو کامیابی حاصل ہوئی ہے اسکے نتیجے میں بی جے پی کو خاصا دھچکا پہنچا ہے او راس شراکت کے نتیجے میں ان دونوں پارٹیوں اور دیگر اپوزیشن جماعتوں میں وسیع تر اتحاد قائم ہونے کی امید پیدا ہوچکی ہے۔ اب تک یہ سمجھا جارہا تھا کہ مایا وتی اور اکھلیش یادو کے درمیان کسی اتحاد کے بارے میں سوچنا بھی ناممکن ہے لیکن اس کامیابی سے دونوں کی امیدیں بڑھی ہیں۔ اگرچہ سماج وادی پارٹی نے بہوجن سماج پارٹی کی حمایت تاخیر سے کی تھی لیکن اس چھوٹے سے اتحاد کی سیاسی کامیابی سے نہ صرف مبصرین بلکہ وزیراعلیٰ یوپی یوگی آدتیہ ناتھ کو بھی حیرت ہوئی۔