Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کانسٹیبل طلباءکو امتحان میں نقل کراتا رہا

بھوپال ... بھوپال کے نواحی علاقے بیتل ضلع میں ایک پولیس پولیس اہلکار کی جانب سے طلباءکو امتحان کے دوران نقل کرانے کی وڈیو وائرل ہوئی ہے تاہم حکومت نے اب تک اس کی تحقیقات کا حکم نہیں دیا کیونکہ کسی نے بھی شکایت درج نہیں کرائی۔ وڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ کانسٹیبل امتحانی ہال کی کھڑکی سے کسی سے بات کررہا ہے۔ وہ پرچے کے سوال کا جواب اسے بتا رہا تھا۔ اسے بعض طلباءسے بات چیت کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ یہ وڈیو چند طلباءنے بنائی تھی اور پھر انہوں نے سوشل میڈیا پر ڈالدی۔ بیتل ضلع کے ایس پی نے بتایا کہ اس کانسٹیبل کا تعلق اسپیشل آرمڈ فورسز سے ہے۔ ہم نے اس سے جواب طلب کیا تھا لیکن اس نے ایسی تمام باتوں کی تردید کی۔ اس نے کہا کہ وہ تو صرف پرچہ پڑھ رہا تھا۔ 

شیئر: