Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایپل میوزک کے صارفین کی تعداد 38 ملین تک پہنچ گئی

ایپل میوزک کے صارفین کی تعداد میں ایک ہی ماہ میں دو ملین کا واضح اضافہ دیکھنے میں آیا ہے جس کے بعد صارفین کی کل تعداد 38 ملین تک جا پہنچی ہے۔ فروری میں یہ تعداد 36 ملین تھی۔ ایپل کی جانب سے یہ اعلان ٹیکساس میں ہونے والے ساؤتھ ویسٹ فیسٹیول کے موقع پر سامنے آیا۔ واضح رہے کہ اس وقت مارکیٹ میں ایپل ، ایمازون میوزک ، گوگل پلے میوزک اور اسپاٹیفائی کے درمیان کانٹے دار مقابلہ جاری ہے۔ میوزک سروسز اپنے صارفین سے ماہانہ 9.99 ڈالر وصول کرتی ہیں جبکہ ایمازون میوزک پرائم ممبر شپ لینے والے صارفین کو میوزک سروس 7.99 ڈالر میں فراہم کرتا ہے۔

شیئر: