ہواوے کمپنی وائے 7 اسمارٹ فون کا نیا ورژن وائے 7 (2018) پیش کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔ فون سے متعلق ابتدائی تفصیلات سامنے آگئی ہیں جس کے مطابق اس اسمارٹ فون میں 18:9 ایسپیکٹ ریشو اور بیزل لیس ڈسپلے دیا جائے گا۔ اسمارٹ فون میں ہیڈ فون جیک اور مائیکرو یو ایس بی سلاٹ بھی شامل ہوگا۔ فون کے کیمرہ سیٹ اپ میں پشت پر ایل ای ڈی فلیش کے ساتھ 13 میگا پکسل کا کیمرہ دیا جائے گا ۔ فنگر پرنٹ اسکینر کو بھی فون کی پشت پر جگہ دی جائے گی۔ فون کی بیٹری 4000 ملی ایمپئیر آورز تک ہونے کا امکان ہے۔ فون سے متعلق دیگر تفصیلات ابھی سامنے نہیں آئی ہیں۔