Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایکنی سے بچاؤ کی تدابیر‎

ایکنی ایک عام مسئلہ ہے  . بارہ  سے  بیس سال کی عمر   کے افراد اس  کا زیادہ شکار ہوتے ہیں  . ایکنی عموماً تین چار سال تک رہتی ہے اسے فطری کہا جاسکتا ہے لیکن اگر یہ زیادہ طول پکڑ جائے یا بہت شدید ہوتو اس کا فوری علاج  ضروری ہے .   صفائی کا فقدان ایکنی میں اضافے کا سبب بنتا ہے۔
 اگر ایکنی زیادہ شدید یا طویل نہ ہو تو اسے اس کے  حال پر چھوڑ دیں .  چہرے کی صفائی پر خصوصی توجہ دیں .  میک اپ کے لیے کریم کی بجائے لوشن کی قسم کے مرکبات استعمال کرنا کم خطرناک ہوتا ہے .  گھی ،  مکھن  ، انڈے ، چائے ،  اسپرین(اسپرو) ،تمباکو اور اونی کپڑے ایکنی میں اضافہ کرتے ہیں ان سے پرہیز کریں .  پروٹین  اور وٹامن(خصوصا ً وٹامن سی)سے بھرپور غذا کھائیں .  اگر مہاسوں میں پیپ پڑ رہی ہو تو ٹیڑاسائکلین  کیپسول فوری آرام پہنچانے والی  دوا ہے  لیکن اس  کے استعمال سے پہلے ڈاکٹر سے مشورہ ضرور کرلیں .  مہاسوں پر زنک سلفیٹ یا کیلامین لوشن لگایا جاسکتا ہے .   ایکنی والے چہرے پر کریم نہ لگائیں اس سے ایکنی  بڑھ  جاتی ہے . بعض لوگوں کو کیل مہاسے کھرچنے کی عادت ہوتی ہے اس سے ایکنی ختم نہیں ہوتی بلکہ اور بڑھتی ہے اور  اس طرح چہرے کی جلد پر گڑھے بھی  بن جاتے ہیں۔

شیئر: