Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جامنی رنگ اور آپ کی شخصیت

جامنی رنگ شاہانہ اور فنکارانہ انداز کی علامت سمجھا جاتا ہے ۔ یہ دولت ،  جاہ اور شان و شوکت کا اظہار کرتا ہے ۔ اسے دولت کے اظہار کے ساتھ ساتھ گہری ،  مضبوط اور تخلیقی شخصیت کی علامت بھی سمجھا جاتا ہے ۔ جامنی رنگ کسی فرد کے عدم اطمینان کا اظہار بھی ہو سکتا ہے ۔ اس رنگ کا شمار  آفس میں پہنے جانے والے رنگوں میں نہیں ہوتا لہٰذا کسی بھی جاب انٹرویو کے لیے جاتے وقت جامنی رنگ کے ا نتخاب سے گریز کریں ۔ 
یہ رنگ جنون اور احساسات کی گہرائی کو بھی ظاہر کرتا ہے ۔ اس رنگ کو پسند کرنے والے افراد منفرد اور حساس ہوتے ہیں  .وہ  طاقت ،  عزت اور شان و شوکت کے دلدادہ ہوتے ہیں .  ذہانت اور تیز  قوت  مشاہدہ کے مالک ہوتے ہیں . ایسے افراد  سچ کا ساتھ دیتے ہیں لیکن طاقت کی چاہ میں دوسرے کو کچل کر گزر  جانے میں عار محسوس نہیں کرتے . 

شیئر: