پاکستانی لالی وڈ کی نئی فلم 'کیک' کا لندن میں پریمیئر منعقد کیاگیا۔ 'کیک' پہلی پاکستانی فلم ہے جس کا بین الاقوامی سطح پر پریمیئر منعقد کیاگیاہے۔پریمیئر کے دوران فلم کی مکمل کاسٹ سمیت شوبز شخصیات نے شرکت کی ۔”کیک“کی کہانی مشرقی خاندانی روایات سے متعلق باہمی تنازعات پر مبنی ہے ۔فلم میں صنم سعید، عدنان ملک، آمنہ شیخ اور دیگر فنکار کام کررہے ہیں۔”کیک“ 30 مارچ کو ریلیز کی جائے گی ۔