ادت نارائن کے بیٹے کی گرفتاری
ممبئی پولیس نے ادت نارائن کے بیٹے ادتیا نارائن کو گرفتار کرلیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ادت نارائن کے بیٹے ادتیا نارائن ایک بار پھر قانونی مشکل میں پھنس گئے ہیں۔انہوں نے ممبئی میں اپنی گاڑی سے ایک رکشے کو ٹکر ماری جس کے نتیجے میں رکشہ ڈرائیور اور اس میں موجود مسافر زخمی ہوگئے۔پولیس نے ادتیا نارائن کے خلاف مقدمہ درج کرکے انہیں حراست میں لے لیا جب کہ ان کا طبی معائنہ بھی کیا گیا تاکہ یہ پتا لگایاجا سکے کہ وہ گاڑی چلاتے وقت نشے میں تو نہیں تھے۔ اگر رپورٹ میں یہ ثابت ہو گیا تو وہ بڑی مشکل میں پھنس سکتے ہیں۔ ادتیا نارائن پہلے بھی کئی بار قانونی مشکلات میں پھنس چکے ہیں۔ انہوں نے رائے پور ایئرپورٹ میں سیکیورٹی اسٹاف کے ساتھ بدتمیزی کی تھی۔ ان کی چند لوگوں نے وڈیو بنائی تھی جو وائرل ہوگئی تھی۔