عالیہ بھٹ نے 25 بہاریں دیکھ لیں
بالی وڈ انڈسٹری میں انتہائی کم وقت میں اپنی جگہ بنانےوالی کم عمر اداکارہ عالیہ بھٹ نے زندگی کی 25 بہاریں دیکھ لیں۔اداکارہ کو مداحوں نے مبارک باد کے پیغامات ارسال کئے ۔بالی وڈ کے معروف فلمساز مہیش بھٹ کی بیٹی اور ماضی کی مشہور اداکارہ پوجا بھٹ کی چھوٹی بہن عالیہ بھٹ نے کرن جوہر کی 2012 میں ریلیز ہونےوالی فلم 'اسٹوڈنٹ آف دی ایئر ' میں سدھارتھ ملہوترا اور ورون دھون کےساتھ بالی وڈ میں قدم رکھا تھا ۔ وہ 6سالوں میں متعدد فلموں میں اداکاری کرچکی ہیں ۔ وہ ان دنوں رنبیر کپور کےساتھ فلم براہمسترا' کی شوٹنگ کررہی ہیں۔