بجرنگی بھائی جان نے 200کروڑ کمالئے
بالی وڈ کی مشہور فلم بجرنگی بھائی جان نے چینی سینما باکس آفس پر دوسوکروڑ کا بزنس کرلیاہے۔ سلمان خان کی فلم کو چین میں بے پناہ مقبولیت حاصل ہورہی ہے۔ چینی زبان میں ہندی فلم کو سینما میں پسند کیاجارہاہے۔سلمان خان کی فلم بجرنگی بھائی جان 2 مارچ کو چین کے سینما گھروں میں ریلیز کی گئی تھی۔واضح رہے کہ اس سے قبل اداکار عامر خان کی فلم سیکرٹ سپراسٹار نے بھی چینی باکس آفس پر ریکارڈ توڑ کمائی کی ہے۔