Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سہانا خان میگزین شوٹ کریں گی

بالی وڈ انڈسٹری میں اداکاروں کے بچے بھی والدین کے نقش قدم پرچلتے ہوئے شوبز کو ہی اپنا کریئر چن رہے ہیں۔ ایسے میں بالی وڈ کے کنگ خان شاہ رخ خان کی بیٹی سہانا خان بھی شوبز بھی قدم رکھنے جارہی ہیں۔ سہانا کو اپنے کریئر کا پہلا پراجیکٹ مل گیا ہے ۔ انہیں ایک میگزین کیلئے فوٹوشوٹ کی پیشکش ہوئی ہے۔ شاہ رخ خان کی اہلیہ گوری خان نے ایک میڈیا نمائندے کو انٹرویو میں اس بات کا انکشا ف کیاہے کہ سہانا خان کو ایک میگزین کی جانب سے شوٹ کی آفر ہوئی ہے وہ جلداس کا حصہ بنیں گی۔واضح رہے کہ سہانا خان، سوشل میڈیا پر اپنی تصاویر کے باعث مقبولیت رکھتی ہیں۔
 
 

شیئر: