Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پشاور زلمی نے پلے آف مرحلہ کوالیفائی کرلیا

شارجہ: پی ایس ایل کے 29ویں اور اہم میچ میں پشاور زلمی نے لاہور قلندرز کو 7وکٹوں سے ہرا کر پلے آف مرحلے کیلئے کوالیفائی کر لیا۔میچ کی اہم بات پشاور زلمی کے اوپنر کامران اکمل کی61گیندوں پر دھواں دار سنچری تھی۔ 7چھکے اور 11چوکوں لگا کر 107رنز بنائے اور آوٹ نہیں ہوئے، انہیں مین آف دی میچ قراد دیا گیا۔ لاہور قلندرز نے ٹاس جیت کرپہلے بیٹنگ کی۔اوپنرایرون ڈوئچی نے جارحانہ کھیلتے ہوئے42 گیندوں پر 70 رنز کی اننگز کھیلی، اس میں 7چھکے اور 2چوکے شامل تھے۔ آغا سلمان28رنز بنا کر آوٹ ہوئے، صدف گلریز 26ناٹ آوٹ اورسہیل اختر 30ناٹ آوٹ رہے۔ لاہور قلندرز نے مقررہ 20 اوورز میں4وکٹوں پر 172 رنز بنائے۔ حسن علی نے 3اور ثمین گل اور وہاب ریاض نے ایک ، ایک وکٹ حاصل کی۔ جواب میں پشاور زلمی نے کامران اکمل کی شاندار بلے بازی کی بدولت مطلوبہ ہدف 3 وکٹ کے نقصان پر 2 اوورز پہلے ہی حاصل کرلیا۔ رکی ویسلز دوسرے ہی اوور میں 4 رنز پر ہوئے توکامران اکمل نے اکیلے ہی میچ جیتنے کی ٹھان لی، اسمتھ نے 14جبکہ محمد حفیظ نے 27رنز بنا کر ان کا ساتھ دیا ، سعد ندیم 17رنز بنا کر کامران اکمل کے ساتھ ناٹ آوٹ رہے۔یاسر شاہ نے 2وکٹیں حاصل کیں۔میچ جیتنے کے بعد دفاعی چیمپیئن پشاور زلمی10 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر آگئی ہے۔

شیئر: