Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پی ایس ایل:لاہور قلندرز کی مسلسل تیسری شاندار فتح

شارجہ:پی ایس ایل کے 26ویں میچ میں لاہور قلندرزنے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 17 رنز سے شکست دے دی۔ 187 رنز کے تعاقب میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی 6 وکٹوں پر 169 رنز بنا سکی۔کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد نے ٹاس جیت کر لاہور قلندرز کو کھیلنے کی دعوت دی۔ انتون ڈوئچی 18رنز بنا کر آوٹ ہوئے تو فخر زمان نے بولرز کو نانی یاد کرادی۔انہوں نے 50گیندوںپر 6چھکے اور 9چوکے لگائے چھکا لگا کر سنچری مکمل کرنے کی کوشش میں 94رنز پرراحت علی کی گیند پر حسن خان کے ہاتھوں آوٹ ہو گئے۔فخر زمان کو شاندار بیٹنگ کرنے پر مین آف دی میچ کا اعزاز دیا گیا۔ گلریز صدف نے 27 گیندوں پر 42 جبکہ سنیل نارائن نے 14 گیندوں پر 20 رنز بنائے۔ کوئٹہ کی جانب سے انور علی، راحت علی، میر حمزہ اور حسن خان نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔ لاہور قلندرز نے 4وکٹوں کے نقصان پر 186رنز بنائے۔ہدف کے حصول کیلئے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے جیس روئے اور شین واٹسن نے اننگز کا آغاز کیا اور 52 رنز کا عمدہ آغاز فراہم کیا لیکن شاہین آفریدی نے شین واٹسن کو 12 رنز پر بولڈ کردیا۔ جیسن روئے بھی 36 رنز کی اننگز کھیل کر آوٹ ہوگئے۔روسو نے 5چھکوں کی مددسے 42رنز بنا کر ٹیم کو جتانے کی کوشش کی ، کپتان سرفراز احمد نے ایک چھکے اور 2چوکوں کی مددسے 28رنز کی اننگز کھیلی۔ واٹسن نے 12اور پیٹرسن نے 11رنز بنا کر اسکور میں حصہ ڈالا جبکہ محمد نواز ایک چھکے اور ایک چوکے کی مددسے 19رنز بنا کر ناٹ آوٹ رہے۔ لاہور کے یاسر شاہ اورنرائن نے 2، 2کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔ لاہور قلندرز ابتدائی 6 میچوں میں مسلسل ہارنے کے بعدپلے آف میں پہنچنے کا موقع گنوا چکی ہے اور مسلسل تیسرا میچ جیت کر6پوائنٹس کے باوجود اگلے مرحلے میں داخلے کا راستہ بند ہے۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز 10 پوائنٹس حاصل کرکے پلے آف مرحلے کیلئے کوالیفائی کرچکی ہے۔ 

شیئر: