انسانی مسکراہٹ سے مرد اور عورت میں تمیز کرنے والا سافٹ ویئر
بریڈ فورڈ.... بریڈ فورڈ یونیورسٹی کے محققین نے نئی مصنوعی ذہانت کا سافٹ ویئر تیار کیا ہے جس کے نتیجے میں وہ صرف انسانی مسکراہٹ سے ہی یہ بتا سکے گا کہ مسکرانے والا مرد ہے یا عورت اور یہ مسکراہٹ کس قسم کی ہے۔ ان محققین کا کہنا ہے کہ اگر ہونٹوں پر کوئی کاسمیٹک لگی ہوتو کچھ مشکل پیش آتی ہے۔ اس سے قبل مصنوعی ذہانت کا جو سافٹ ویئر تیار کیا گیا تھا اس میں وہ تصویر دیکھ کر بتایا کرتا تھا۔اس سلسلے میں یونیورسٹی کے محققین نے تحقیق کرکے یہ سافٹ ویئر مارکیٹ میں لانےکا ارادہ کیا ہے۔ تحقیق کرنے والے پروفیسر حسن عقیل نے کہا کہ خواتین جب بھی مسکراتی ہیں وہ زیادہ تاثر دیتی ہیں او رہم نے اسی کو بنیاد بناکر اپنی تحقیق شروع کی تھی۔ ہنستے ہوئے انکا منہ اور ہونٹ مرد کے مقابلے میں زیادہ کھلتا ہے۔