Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شمالی امریکہ میں ہر سال 1500مکعب میل برف جمع ہوجاتی ہے

اوہائیو.... مقامی یونیورسٹی میں ریسرچ کے کچھ طلباءنے اپنے تازہ ترین مقالے میں یہ حیرت انگیز انکشاف کیا ہے کہ شمالی امریکہ میں ہر سال1500مکعب میل برف جمع ہوجاتی ہے جبکہ سابقہ اندازے اس مقدار سے تقریباً50فیصد کم تھے۔ نئی تحقیق نے شمالی امریکہ کے پہاڑی علاقوں کے بارے میں نئی پیچیدگیاں پیدا کردی ہیں کیونکہ اب برف کے اس بڑے ذخیرے کو نئی اور تحقیق طلب نظروںسے دیکھا جائے گا او راس علاقے کیلئے خصوصی انتظامات اس حوالے سے کئے جائیں گے۔ اس مقالے کی ترتیب اور اس میں شامل سائنس دانوں کا اب تک کا اندازہ یہ تھا کہ شمالی امریکہ میں ہر سال محض 1200مکعب میل برف جمع ہوتی ہے اور زیادہ تر برف علاقے کے 11پہاڑی سلسلوں پر ہوتی ہے جن میں کینیڈین راکیز کے نام سے مشہور سنگلاخ پہاڑ شامل ہیں۔ یہ تحقیقی رپورٹ میلیسا ویریسین اور انکے ساتھیوں نے مرتب کی ہے اور کہا ہے کہ انکی تحقیق کے نتیجے میں اب ان برفپوش پہاڑوں کا کردار علاقائی ماحولیات کے حوالے سے بہت بڑھ جائیگا۔

شیئر: