نئی دہلی .... مرکزی وزیر برائے قدرتی وسائل نتن گڈکری نے کہا ہے کہ جلد ہی سمندر کے پانی کو پینے کے قابل بنایا جائیگا جس پر5پیسے فی لیٹر لاگت آئیگی۔ تاملناڈو کے شہر ٹیوٹیکورن میں اس سلسلے میں تجربہ شروع کردیا گیا ہے۔ایک تقریب سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ بڑی بدقسمتی کی بات ہے کہ چند ریاستیں دریائی پانی کی تقسیم کے معاملے پر برسر پیکار ہیں اور اس بارے میں کسی کو بھی پریشانی نہیں کہ دریائی پانی پاکستان جارہا ہے۔ ہند سے 3دریاپاکستان جاتے ہیں تاہم نہ تو کسی اخبار والے نے اس بارے میں کچھ لکھا اور نہ ہی کسی رکن پارلیمنٹ نے یہ مسئلہ اٹھایا۔