Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ماں کی موت کے باوجود بیٹی کی نے امتحان نے دیا

حیدرآباد..... تلنگانہ میں ایس ایس سی امتحانات کے پہلے دن ایک لڑکی کو 2امتحانات کا سامنا کرنا پڑا۔ لڑکی کی بیمار ماں کا انتقال ہوگیا۔ 2گھنٹے بعد اسے ایس ایس سی امتحان میں شرکت کرنا تھی۔ گھر میں ماں کی میت رکھی تھی، اسکے باوجود لڑکی نے امتحان میں شرکت کی۔ یہ واقعہ تلنگانہ کے کاما ریڈی ضلع میں پیش آیا۔اطلاعات کے مطابق کاماریڈی ضلع کے سدا شیونگر کی 14سالہ عرفانہ بیگم کی 35سالہ ماں رخسانہ بیگم کئی دنوں سے بیمار تھی۔ لڑکی نے رشتہ داروں کی طرف سے تعاون پر ایس ایس سی کے امتحان میں شرکت کی۔ امتحان سے واپسی پر جنازہ اٹھایا گیا۔ لڑکی کے صبر پر ہر فرد کی آنکھوں میں آنسو دیکھے گئے۔

شیئر: