Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ناکامیوں سے دل نہیں ٹوٹا، ہار جیت کھیل کا حصہ ہے ،فواد رانا

شارجہ: لاہور قلندرز فرنچائز کے مالک فواد رانا نے ٹیم کی ناکامیوں پر کہا کہ ہار جیت کھیل کا حصہ ہوتی ہے ، ٹیم کی ہار پر دل نہیں ٹوٹا۔ ٹیم کی مسلسل 3فتوحات پر خوشی ہوئی لیکن اپنی کاروباری مصروفیت کی وجہ سے وہ میچ دیکھنے اسٹیڈیم نہیں پہنچ سکا۔ رانا فواد نے اس تاثر کو غلط قرار دیا کہ ٹیم کی مسلسل 6ناکامیوں کی وجہ سے ان کا دل ٹوٹ گیا۔ انہوں نے کہا کہ زندگی میں کئی بار ڈوب کر ابھرا ہوں اور گر کر سنبھلا بھی ہوں اس لئے اب ناکامی کی پروا نہیں کرتا۔فواد رانا نے کہا کہ میں ٹیم کی جیت کے ہر لمحے سے لطف اندوز ہوتا ہوں۔ جب ٹیم جیت کر ہوٹل پہنچتی ہے تو استقبالیہ پر کھلاڑیوں کو مبارکباد دینے والا میں ہی ہوتا ہوں۔ واضح رہے کہ لاہور قلندرز پی ایس ایل کی واحد ٹیم ہے جو تینوں ایونٹ کے پلے آف میں نہیں پہنچ سکی۔

شیئر: