Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

صارفین ”مقیاس“ کے ذریعہ انٹر نیٹ اسپیڈ چیک کریں، اتصالات بورڈ

ریاض: سعودی اتصالات بورڈ نے انٹرنیٹ کے تمام صارفین سے کہا ہے کہ وہ موبائل اور اتصالات کمپنی کی طرف سے فراہم کردہ انٹر نیٹ سروس کی اسپیڈ کا جائزہ لیا کریں۔ بورڈ نے اس مقصد کے لئے ایک آفیشل ویب سائٹ ”مقیاس“ لانچ کی ہے جس کے ذریعہ لینڈ لائن ،فائبر آپٹک، وای فای اور موبائل انٹر نیٹ پیکیج کی اسپیڈ کا جائزہ لیا جاسکتا ہے۔ بورڈ نے تمام شہریوں اور غیر ملکیوں سے کہا ہے کہ وہ مقیاس کے ذریعہ انٹرنیٹ کی اسپیڈ چیک کرکے معلوم کرسکتے ہیں کہ انٹر نیٹ فراہم کرنے والی کمپنی انہیں مطلوبہ اسپیڈ کی سروس فراہم کر رہی ہے یا نہیں۔
”مقیاس “ کے ذریعہ انٹر نیٹ اسپیڈ چیک کرنے کے لئے نیچے دیئے گئے لنک پر کلک کریں
https://www.meqyas.sa/
 

شیئر: