Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

گھوڑے نہیں اصطبل بکے ،اسفند یار

پشاور...عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر اسفند یار ولی خان نے کہا ہے کہ آئندہ عام انتخابات شفاف ہوئے تو حکومت اے این پی کی ہوگی البتہ اگر الیکشن میں جنات آ گئے تو کچھ نہیں کہہ سکتا۔سینیٹ الیکشن میں اس مرتبہ گھوڑے نہیں اصطبل بکے۔ نوشہرہ میں پیر پیائی کے مقام پر بڑے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عمران خان ملک کی سیاست میں افسوسناک اضافہ ہے ۔ سیاست سے شرافت اور شائستگی ختم ہو چکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سیاہی اور جوتے چلنا سیاست کیلئے لمحہ فکریہ ہے۔5 سال تک اے این پی پر کرپشن کے الزامات لگانے والے کسی ایک ایم پی اے ایم این اے یا سینیٹر کا نام سامنے نہیں لا سکے جس پر کرپشن کا کوئی کیس ہو۔ انہوں نے کہا کہ پرویز خٹک جس اے این پی کی حکومت پر کرپشن کے الزامات لگا رہے ہیں۔ اسی حکومت میںساڑھے چار سال تک وزیر رہے۔ انہوں نے کہا کہ اب صوبائی حکومت کے اپنے ممبران وزیر اعلیٰ کو منہ پر کرپٹ قرار دے رہے ہیں۔ نیب کو خیبر پختونخوا میں کرپشن نظر نہیں آ رہی ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان سے کرپشن ختم کرنے کیلئے تمام سیاسی رہنماوں سے قرآن پاک پر حلف کے ذریعے ان سے ان کے اضافی اثاثوں کے ذرائع پوچھے جائیں۔ اس کام کی شروعات مجھ سے کی جائے ۔ ایم ایم اے بحالی کے بارے میں انہوں نے کہا کہ 2 دینی جماعتوں میں سے ایک ساڑھے 4 سال تک مرکزجبکہ دوسری صوبے میں حکومت کے مزے لوٹنے کے ساتھ ساتھ ایک دوسرے کو گالیاں بھی دیتی رہیں۔ الیکشن قریب آتے ہی ان دونوں جماعتوں کو اسلام کی یاد ستانے لگی۔ انہوں نے کہا کہ یہ اسلام کی نہیں اقتدار کی جنگ ہے۔ اسلام کے نام پر اسلام آباد تک رسائی چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ انگریز کی کھینچی گئی لکیر ہر صورت مٹائیں گے۔ فاٹا کے صوبے میں ضم ہونے کے بعد تمام پختونوں کی وحدت بنائیں گے۔
مزید پڑھیں:عمران اور زرداری ایک سکے کے دو رخ ہیں،نواز شریف

شیئر: