Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کرپٹ عناصر سے ایک سو بلین ریال واپس لئے گئے، ولی عہد

واشنگٹن: ولی عہد ووزیر دفاع شہزادہ محمد بن سلمان نے کہا ہے کہ کرپشن میں ملوث افراد کے خلاف جو کارروائی کی گئی وہ قانون اور ضابطوں کے دائرے میں تھی۔ ریاض کے ریٹز کارلٹن میں زیر حراست افراد سے ایک سو بلین ریال کی رقم واپس کی گئی ہے۔ وہ سی بی ایس نیوز چینل کے پروگرام60منٹ کو انٹر ویو دے رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ کرپٹ عناصر کو حراست میں لینے کا مقصد رقم جمع کرنا نہیں بلکہ انہیں سزا دینی تھی۔ یہ کارروائی بہت ضروری تھی جس سے کرپشن کا انسداد ممکن ہوگا۔
مزید پڑھیں: اسامہ بن لادن نے سعودی، امریکی تعلقات خراب کرنے کی کوشش کی، ولی عہد
 

شیئر: