لکھنؤ.... سال بھر میں کانپور سے دہلی کے درمیان ہائی اسپیڈ ٹرین دوڑنے لگے گی۔ اسکے بعد اس روٹ پر ٹرینوں کی رفتار 130 کلومیٹر سے زیادہ ہوجائے گی۔ ابھی زیادہ سے زیادہ رفتار 120 کلومیٹر فی گھنٹہ ہے۔ یہ بات شمال وسطی ریلوے کے جنرل منیجر ایم سی چوہان نے کہی۔ انہوں نے آگرہ سے بھیم سین کے درمیان ڈیڈی کیٹ فریٹ کاریڈور کا کام جلد پورا کرنے کا اعلان کیا۔ حال ہی میں لیڈی اسٹیشن قرار دیئے گئے گووند پوری میں ان کی حفاظت کیلئے رات کے وقت اضافی مرد اہلکاروں کی ڈیوٹی لگانے کی بات بھی کہی۔