حیدرآباد.... آئندہ 24گھنٹوں کے دوران رائلسیما میں ہلکی تا اوسط یا پھر گرج و چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ۔ محکمہ موسمیات نے بتایا کہ آئندہ 5دنوں کے دوران تلنگانہ اور ساحلی آندھراپردیش میں موسم کے خشک رہنے کا امکان ہے تاہم 22مارچ کو ہلکی تا اوسط یا پھر گرج و چمک کے سا تھ بارش کا امکان ہے۔ اتوار کو تلنگانہ ‘ ساحلی آندھراپردیش اور رائلسیما میں بعض مقامات پر بارش ہوئی ۔ تلنگانہ میں درجہ حرارت 34ڈگری سیلسیس ‘ ضلع عادل آباد میں درج کیاگیا۔ آندھراپردیش میں درجہ حرارت 36ڈگری سیلسیس کرنول میں ریکارڈ کیا گیا جبکہ 21ڈگری سیلسیس باپٹلہ ‘ کلنگاپٹنم ‘ تونی ‘ وشاکھاپٹنم اور آروگیہ ورم میں ریکارڈ کیا گیا۔