Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

یوگی ایک ناکام وزیر اعلیٰ ہیں، مایاوتی

 لکھنؤ....  بی ایس پی سربراہ مایاوتی نے کل پریس کانفرنس میں وزیراعلیٰ یوگی کو ایک ناکام وزیراعلیٰ قرار دیا۔ انھوںنے کہا کہ یوگی نے ریاست میں ایسی غلط روایات شروع کی ہیں جو فرقہ واریت کو تقویت دے رہی ہیں۔ ان کے ایک سال کے اندر کاس گنج جیسا طویل مدتی فرقہ وارانہ فساد ہوا ۔ اس کے علاوہ چھوٹے موٹے یوپی میں 7 فرقہ وارانہ فساد ہوئے ۔ انھوںنے ریاست کی ترقیات اور کام کاج پر توجہ دینے کے بجائے صرف پوجا پاٹ کی اور اپنی مذہبی سرگرمیوں پر زیادہ توجہ دی۔ مایاوتی نے کہا کہ اس وقت یوپی جنگل راج کا بد ترین نمونہ ہے ۔ قتل چوری ڈکیتی اور رہزنی عام بات ہوگئی ہے۔ دلتوں اور اقلیتوں کو ہر طرح سے پریشان کیا جارہا ہے۔ ایسے میں یوگی کو اپنی حکومت کے ایک برس مکمل ہونے کا جشن منانے کا کوئی حق نہیں ۔ ان کے ایک برس کا غریب عوام اور بے روزگار ماتم منا رہے ہیں۔ ان کی ایک سال کی حکومت مکمل طو رپر فلاپ رہی جو یوپی کی سیاسی تاریخ میں ایک بُری مثال بن کررہ گئی ہے۔ 

شیئر: